اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم کی گلگت میں شمسی توانائی منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں شمسی توانائی منصوبے پر کام کی رفتار تیز اور منصوبہ جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں متعلقہ حکام نے گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کے سولر منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کیلئے 100 میگا واٹ شمسی بجلی کی فراہمی منصوبہ کے تمام تر اخراجات اٹھائے گی۔وزیراعظم نے منصوبے پر کام کی رفتار تیز اور منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور منصوبے کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے غیر جانبدار تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی ہدایت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کی سرکاری عمارتوں کے لئے 18 میگا واٹ شمسی توانائی کا منصوبہ ہے، گلگت اور دیامیر ڈویژنز کی سرکاری عمارات کے لئے 18 میگا واٹس کا منصوبہ دسمبر 2026 جبکہ بلتستان ڈویژن کی سرکاری عمارات کی سولرائزیشن کا یہ منصوبہ اکتوبر 2026 تک مکمل ہوگا۔دوران بریفنگ مزید بتایا گیا کہ گلگت، سکردو، چلاس اور خپلو میں گھروں کے لئے 82 میگاواٹ کے شمسی توانائی کا منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

5 minutes ago

عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ یو اے ای سے گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات اور سویڈن کی مشترکہ کارروائی میں عالمی منی لانڈرنگ…

8 minutes ago

امریکا نے پھر حملہ کیا تو جواب ایسا ہوگا کہ دنیا حیران رہ جائے گی ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے…

10 minutes ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے بارے میں جلد فیصلہ کرنے والے ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے بارے…

14 minutes ago

مردہ قرار دی جانے والی خاتون تابوت کے اندر اچانک بیدار ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک معمر خاتون کو خاندان نے مردہ قرار دیا مگر…

16 minutes ago

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

23 hours ago