اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ ریسکیو1122 پولیس اور دیگر اداروں کو برسات کے موسم میں عوام کی جانوں کے تحفظ کیلئے اچھی کوششیں کرنے پر شاباش دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122، پولیس اور دیگر اداروں کو برسات کے موسم میں عوام کی جانوں کے تحفظ کیلئے اچھی کوششیں کرنے پر شاباش دی۔ انہوں نے برسات کے دوران شہریوں کی مدد کیلئے کشتیوں، لائف جیکٹوں، ڈرون اور ہیلی کاپٹر تک تمام سامان ضرورت کے لئے کافی ہونے پر اطمنان کا اظہار کیا اور اس بات پر بھی اطمنان کا اظہار کیا کہ راولپنڈی میں بارش کا پانی بارش رکنے کے چند گھنٹے بعد نشیبی علاقوں سے نکل گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے صوبائی ادارہ پی ڈی ایم اے کا وزٹ کیا اور وہاں برساتی پانی میں پھنسےافراد تک لائف جیکٹ پہنچانے کیلئے سپیشل ڈرون کی پرفارمنس کامشاہدہ بھی کیا۔ مریم نواز نے اس بات پر اطمنان کا ظہار کیا کہ چکوال، رولپنڈی میں کل جمعرات کے روز بارش کے پانی میں پھنسے شہریوں کی مدد کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کئے گئے اور شہریوں کو حفاظت کے ساتھ پانی سے نکال پر محفوظ جگہوں پر پہنچا دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا، راولپنڈی میں نالوں کی قبل از وقت صفائی کے سبب نشیبی علاقوں سے پانی کا چند گھنٹوں میں نکاس ممکن ہوا۔ مریم نواز نے لاہور ضلعی انتظامیہ کو حالیہ برسات کے دوران آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس پر خاص طور سے شاباش دی۔ انہوں نے ریسکیو ون ون ٹو ٹو ، واسا اور دیگر صوبائی اداروں کی مثالی کارکردگی کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ مریم نے کہا کہ انتظامیہ کو عوام کی مدد اور تحفظ کے لئے جس چیز کی ضرورت ہو گی وہ برقت ملے گی، عوام کی جانوں کے تحفظ اور سہولت کیلئے اب تک کی پرفارمنس کو برسات کے آخر تک برقرار رہنا چاہئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام سے برسات کی صورتحال اور اب تک اداروں کی کارکردگی پر مسلسل تین گھنٹے میٹنگ کی۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا اور وہاں کوآرڈینیشن کا کام کرنیوالےمختلف محکموں کےنمائندوں سے الگ الگ گفتگو کی اور ان کے اداروں کے کام کے متعلق براہ راست آغاہی حاصل کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو مون سون میں عوام کی حفاظت اور سہولت کیلئے ان کی ہدایات پر کئے گئے پیشگی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نے فلڈفورکاسٹ ڈویژن، انٹرنیشنل ویدر پورٹل، سیمو لیشن ماڈل، ارلی وارننگ سسٹم کے کام کے معیار پر اطمنان کا اظہار کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ صدر نے منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر…

8 hours ago

کے پی حکومت دہشتگردوں کیخلاف ایک لفظ نہیں بولتی پانی سر سے اوپر جا چکا اب یہ فیصلے کا وقت ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے دہشتگردی کے واقعات میں عام شہریوں…

8 hours ago

امن و امان کیلیے سہیل آفریدی سمیت جس کی ضرورت ہوئی حفاظتی تحویل میں لیں گے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امن و امان…

8 hours ago

دھرنے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ہمارا ایشو ہے محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دھرنے سے ہمیں کوئی…

9 hours ago

وفاق نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے 11 رکنی ایڈوائزری کونسل قائم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے کے پی میں انتظامی امور چلانے کے لیے ایڈوائزری…

9 hours ago

کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام 12 خوارج ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے…

9 hours ago