اردو نیوز اپڈیٹس

قازقستان کے نائب وزیراعظم کا 8 ستمبرکو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مرات نورتلیو دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مرات نورتلیو کا یہ دورہ نومبرمیں قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں کیلئے ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیرنقل و حمل سمیت 13 رکنی وفد ہوگا، دورے کے موقع پر زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس بھی ہوں گے۔ترجمان کے مطابق قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کریں گے، انکی صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے.ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں تجارت اور سرمایہ کاری، زراعت، تعلیم، ثقافتی اور سیاحتی تبادلے، علاقائی رابطے اور رسائی اور کثیرالجہتی فورم پر باہمی تعاون پر توجہ مرکوز ہوگی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

13 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

13 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

13 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

13 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

13 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

13 hours ago