اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی، پنجاب بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ اور کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے عوام کے لیے بڑی خبر آگئی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی۔پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ ہونے سے صوبے بھر میں برتھ اور ڈیتھ کی رجسٹریشن بلا معاوضہ کرائی جاسکے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر برتھ اور ڈیتھ کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا، شہری اپنی یونین کونسل اور میونسپل کمیٹی میں 7 سال تک بلامعاوضہ اندراج کرا سکتے ہیں، پنجاب میں برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہم شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں. پنجاب حکومت کی مختلف سروسز کے حصول کے لیے ڈیتھ اور برتھ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ لازم ہے، پنجاب کے شہری برتھ اور ڈیتھ کا بروقت اندراج کرا کراپنے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی اہم ملاقات پنجاب کے انتظامی امورپر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…

43 minutes ago

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…

45 minutes ago

اسحاق ڈار کا فیول اسکیم کا جائزہ ایس ایم ایس کے ذریعے فیول ٹوکنز کے استعمال کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…

47 minutes ago

حوثیوں کےحملے پاکستان کیساتھ مکہ معاہدےکے تحت سعودی عرب کی عسکری ضروریات کا جائزہ لیں گے ترک وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…

50 minutes ago

اطالوی وزیرِاعظم کا اسکولوں میں نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگانے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…

53 minutes ago

یورپی ملک میں خفیہ میٹنگ امریکا دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ایران کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…

2 hours ago