اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے کسی فرد نہیں پورے معاشرے کے محسن ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے کسی فرد نہیں پورے معاشرے کے محسن ہیں۔انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ خون کا عطیہ دراصل کسی کے لیے زندگی کا تحفہ ہوتا ہے اور محفوظ خون کی منتقلی کے ذریعے ہر سال لاکھوں جانیں بچائی جا رہی ہیں، رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے صرف کسی فرد یا خاندان کے نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پاکستان کا پہلا باقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قائم کیا گیا ، اس جدید نظام کے ذریعے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے “4” کا بٹن دبانے سے خون کے عطیہ دہندہ سے فوری رابطہ ممکن ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے ضرورت مند مریض اور بلڈ ڈونر کے درمیان پل قائم کیا گیا تاکہ بروقت اور صحت مند خون کی فراہمی ممکن ہو سکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلڈ ڈونر 15 ہیلپ لائن، سیف سٹی ویب سائٹ یا قریبی پولیس خدمت مرکز پر رجسٹریشن کرا کر خون عطیہ کرنے کا عزم کریں کیونکہ خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے جو کسی ضرورت مند کے لیے زندگی کا پیغام بن سکتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…

6 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…

6 hours ago

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…

6 hours ago

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…

6 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…

6 hours ago

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…

6 hours ago