پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیریت دریافت کرنے اُن کی رہائش گاہ پہنچے، اس دوران ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی خیریت دریافت کی. وزیراعظم نے محسن نقوی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہو گئے تھے. ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریف کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی کہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے داخلی سلامتی بارے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…