اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کا سورج ہر صورت طلوع ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کا سورج ہر صورت طلوع ہوگا۔کوئٹہ میں اینٹی ٹیررسٹ فورس اسکول میں اے ٹی ایف کے 20 ویں بنیادی تربیتی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاست پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے گی، بندوق کے زور پر کسی نظریے کو مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور دہشت گردی کے سامنے ریاستی ادارے کبھی سرنڈر نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گمراہ عناصر کے لیے ریاست کے دروازے آج بھی کھلے ہیں، تشدد ترک کرکے قومی دھارے میں واپس آنے والوں کی بحالی، تعلیم، صحت اور روزگار کے حوالے سے جامع حکومتی منصوبہ موجود ہے۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ملک کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو اس وقت سیاسی تقسیم نہیں بلکہ قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو ریاست سے دور کرنے کے بجائے قومی دھارے میں شامل کیا جانا چاہیے۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن دہشت گردی کے مسئلے کو سیاست سے نہیں جوڑنا چاہیے۔ ریاستی اداروں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف نفرت انگیزی سے گریز کیا جائے۔ بلوچستان کے عوام ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔تقریب میں 280 جوانوں نے کامیابی سے تربیت مکمل کرکے پاس آؤٹ کیا، جن میں 3 لیڈی کانسٹیبلز بھی شامل تھیں۔ تقریب میں آئی جی بلوچستان پولیس محمد طاہر، پولیس کے اعلیٰ افسران، تربیتی عملے اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر آصف علی زرداری کا نیپال کے صدر رام چندر پاوڈل کے نام خط قومی دن اور یوم دستورپر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…

22 hours ago

دہشتگردوں سے بات چیت نہیں ہوگی ریاست کی پالیسی واضح ہے ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…

22 hours ago

پاکستان خودمختار ریاست کسی بیرونی طاقت کو آزادی چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ملک محمد احمد خان

پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…

22 hours ago

سرکاری دوروں پر ذاتی طیارے کا استعمال اخراجات کی اپنی جیب سے ادائیگی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…

22 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں 11 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…

22 hours ago

حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ ریاض میں الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…

22 hours ago