اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسپکشن ٹیم نے پانی کے منصوبے کا اربوں روپے کا چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا معاہدہ منسوخ کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسپکشن ٹیم نے پانی کے منصوبے کا اربوں روپے کا چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی نے چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے پر سوالات اٹھا دیے جبکہ واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبہ مکمل طور پر ایشین ڈیویلپمنٹ بینک فنڈڈ منصوبہ ہے، منصوبے کیلئے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے 35 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔واسا ذرائع کا کہنا ہے کہ چہان ڈیم کے منصوبے کے معاہدے کا ٹینڈر دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چہان ڈیم واٹر سپلائی منصوبے کے 4 لاٹز پر کام ہو رہا ہے، لاٹ 2 اور 3 کا کنٹریکٹ غیر ملکی کمپنی کو 20 ارب 40 کروڑ روپے میں ایوارڈ کیا گیا تھا، 20 ارب 40کروڑ مالیت کا کنٹریکٹ ترکش کمپنی کو ایوارڈ کر دیا گیا تھا۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ بیرسٹر نبیل اعوان کی سربراہی میں معاہدے کا جائزہ لیا گیا، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اجلاس کے بعد منصوبے کے 2 لاٹز کا معاہدہ منسوخ کر دیا گیا۔پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے والوں کے خلاف چیف سیکرٹری پنجاب کارروائی کریں، غیر ملکی فنڈڈوزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے پراجیکٹ کا ہر3 ماہ بعد پراجیکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی میں جائزہ لیا جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت…

17 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کل ایران کا دورہ کریں گے ایرانی وزارت خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید…

17 hours ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے…

17 hours ago

این آر او کی خواہش؟ طلال چوہدری کا عمران خان کی بہن کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ بانی پی…

17 hours ago

مہنگائی 9.66 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے حکومت فوری اقدامات کرے سینیٹر عبدالقادر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر کا کہنا ہے…

17 hours ago

کینیڈا امریکا کا حصہ بنے بغیر ریاست جیسے فوائد چاہتا ہے ایسا نہیں چلے گا صدر ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے…

17 hours ago