پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں آسیان ریجنل فورم 2026 کے موقع پر اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد البوسعیدی سے ملاقات کیدفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ، عوامی روابط، کاروباری برادری کے درمیان مضبوط روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر مسلسل رابطہ کے ذریعے باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔اومان کے وزیر خارجہ نے بات چیت کے فروغ، کشیدگی میں کمی، اور خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔فریقین نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے، بین الاقوامی قانون کا احترام کرنے اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے نیپال کی حکومت اور عوام کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ کفایت شعاری مہم ،وفاقی وزیر برائے مواصلات، سرمایہ کاری اور نجکاری عبدالعلیم…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے…