اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر داخلہ محسن نقوی سے لبنانی ہم منصب کی ملاقات انٹیلیجنس شیئرنگ پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار وزارتِ داخلہ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے لبنانی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات کیے گئے۔ ملاقات میں سکیورٹی تعاون، دہشتگردی، منشیات، غیر قانونی امیگریشن، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے پولیس اکیڈمیز اور تربیتی پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ دہشتگردوں اور ڈرگ مافیا کی سرکوبی اور سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے انٹیلیجنس شیئرنگ پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں انسدادِ منشیات کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ دونوں وزارتِ داخلہ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے ایم او یو پر جلد دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ کوآرڈینیشن بڑھانے کے لیے فوکل پرسنز مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزہ فری انٹری کی سہولت فراہم کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں پر بھی گفتگو کی گئی،دونوں وزرائے داخلہ نے پاکستان اور لبنان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امید ہے لبنانی وزیر داخلہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے پاکستان میں شاندار مہمان نوازی پر اپنے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے اور دونوں ممالک مشترکہ مفادات کے شعبوں، خصوصاً داخلی سکیورٹی میں تعاون کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی اے این ایف، آئی جی فیڈرل کانسٹیبلری، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، ڈی جی پاسپورٹس اینڈ امیگریشن، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی نیشنل فرانزک ایجنسی، اسپیشل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹریز داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

حکومت کا پیٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ…

1 hour ago

سستا پیٹرول شزہ فاطمہ کا پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے سلسلے میں…

1 hour ago

گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال…

1 hour ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج لاہور میں اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج شام 5 بجے دوبارہ سٹریٹ موومنٹ…

1 hour ago

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی…

1 hour ago

ایران امریکا سے فوری معاہدہ کرنا چاہتا حتمی فیصلہ میں کروں گا ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے…

1 hour ago