پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید کردی۔وفاقی وزیراطلاعات نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے، یہ تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔عطاتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی تکلیف کو لےکر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی۔ ہماری ذمہ داری تھی ہیلتھ کیئر فراہم کی جائے جو کہ کی گئی۔ عمران خان کی صحت بہتر ہے جو ایشو تھا وہ حل ہوگیا۔ْانہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے مسائل کو طبی ماہرین نے بھی دیکھا اور اس حوالے سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کوبریفنگ بھی دی گئی۔وفاقی وزیراطلاعات نے اپوزیشن کو واضح کیا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومت نے کوئی مطالبہ پورا نہیں کیا۔ سہیل آفریدی نےکہا کہ ہمارے مطالبات میں رپورٹ تھی ہی نہیں، ہمارے مطالبات یہ تھےکہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی ڈاکٹر اور فیملی سے ملنے دیا جائے۔ بانی پی ٹی آئی کا آئینی اور قانونی حق ہےکہ وہ ذاتی ڈاکٹر سےعلاج کروائیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…