اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی تردید

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا میں بانی پی ٹی آئی کی ڈیل کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حوالے سے نہ کوئی ڈیل ہے اور نہ ہی کوئی ڈھیل ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے، وہ عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ عطاء اللّٰہ تارڑ نے 2 روز قبل بھی بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپوزیشن کو واضح کیا تھا کہ ان کی صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کرنا چاہتے ہیں نہ کرنی چاہیے، یہ تاثر غلط ہے کہ ان کے لیے کوئی ڈیل کا معاملہ کیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے کی واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے…

16 hours ago

افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان میں نئی فضائی کارروائی…

16 hours ago

پاکستان غزہ میں امن کیلیے کردار ادا کریگا حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہونگے دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن کے…

16 hours ago

کراچی میں گیس سلنڈر دھماکا چھت گرنے سے 16 افراد جاں بحق 14 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ایک رہائشی عمارت میں سلنڈر دھماکے…

17 hours ago

پولیس نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو گرفتار کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو سرکاری…

17 hours ago