پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں کی وضاحت کر دی۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بالکل تندرست ہیں، ہفتے کی رات ان کا پمز میں معمول کا طبی معائنہ ہوا، ماہرین نے کہا بانی کو پمز لے جانا ضروری ہے، طبی ماہرین کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جایا گیا۔انہوں نے کہا کہ آنکھوں کے طبی ماہرین نے بانی کا اڈیالہ جیل میں معائنہ کیا، عمران خان کا پمز میں 20 منٹ تک آنکھوں کا معائنہ کیا گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی تحریری رضا مندی کے بعد تمام کارروائی ہوئی، وہ بالکل تندرست ہیں، ان کی رضا مندی کے بعد ہی واپس اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، تمام قیدیوں کو ڈاکٹر تک رسائی کی اجازت دی جاتی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…