پاکستان نیوز پوائنٹ
قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری ہے جہاں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئندہ مالی سال 27-2026 کا 18 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کررہے ہیں۔جمعے کو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے. بجٹ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہیں۔بجٹ پیش کیے جانے سے قبل جمعے کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا. جس میں کابینہ کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل مسودے کی باقاعدہ منظوری دی گئی جب کہ وزیراعظم نے بجٹ دستاویز پر دستخط کیے۔اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر تفصیلی غور کیا گیا، جس کے بعد ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اور پنشن میں بھی 7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دو فیز میں اضافہ ہوگا. گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ ہوگا۔اجلاس میں سرکاری ملازمین کے ٹیکسز 35 فیصد سے کم کر کے 29 فیصد کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ ایک نیا سلیب بھی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی حکومت نے یمن میں حوثی ملیشیا کے حملوں کے پیش نظر…
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…