پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیاست نے بالا تر ہوکر ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ کمالیہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانےکے لیے سروے کیے جا رہے ہیں جبکہ کسانوں کے نقصانات کے تخمینے کے لیے کمیٹی بھی بنائی ہے۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں موسمیاتی اور زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جاچکی، ایمرجنسی کے تحت جو کرنا پڑا ہم کریں گے، اس وقت اہم سب سے اہم چیز عوام کی امداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف بھی متاثرہ علاقوں میں جا رہے ہیں، سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی سطح پر فیول کی قیمت میں کمی آرہی ہے تو عالمی مہنگائی کا مسئلہ نہیں، ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اقدامات کر رہے ہیں تاکہ مصنوعی مہنگائی پیدا نہ ہو۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری دورہ چین پرہیں جہاں انہوں نے چین کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار قطر پر اسرائیلی حملے سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں آنے والے تباہ کُن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے امریکا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف…
پاکستان نیوز پوائنٹ غزہ میں جاری جنگ کے خلاف سویڈن، نیوزی لینڈ، جرمنی اور سپین…
پاکستان نیوز پوائنٹ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند دنوں کیلئے ایک بار پھر اضافے…