اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایرانی شہر مشہد پہنچ گئے، جہاں وہ ایرانی حکومت کے نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی میڈیا کے مطابق محسن نقوی کے دورہ ایران کے پروگرام میں امام رضا کے روزے پر حاضری بھی شامل ہے، محسن نقوی ایرانی ہم منصب اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقات کریں گے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقاتوں میں پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات بھی بات چیت کے اہم موضوعات میں شامل ہوں گے۔محسن نقوی پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں، جو علاقائی کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں، متعدد بار تہران کا دورہ کر چکے ہیں۔ان کا یہ تازہ دورہ بھی علاقائی سفارت کاری اور خطے میں جاری پیش رفت کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

پمز سانحہ وزیراعظم کا ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز سانحہ سے متعلق اعلیٰ سطح…

21 hours ago

فیلڈ مارشل کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ آپریشنز اور مقامی سطح پر جدید عسکری سازوسامان کی تیاری پر بریفنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس…

21 hours ago

سندھ طاس محض ایک معاہدہ نہیں قانونی فریم ورک ہے اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ…

21 hours ago

محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کااچانک دورہ امیگریشن پراسیس کا تفصیلی معائنہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا…

21 hours ago

بجلی صارفین ہوشیار ستمبر کے بلوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر آ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا نیپرا…

21 hours ago

دنیا کی پہلی سولر ایمبولینس کا کامیاب تجربہ

پاکستان نیوز پوائنٹ افریقہ میں صحت کی سہولتوں تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ براعظم…

21 hours ago