اردو نیوز اپڈیٹس

وٹکوف کے براہ راست پیغامات موصول ہو رہے ہیں تاہم باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے ایرانی وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ ایران صرف جنگ بندی نہیں چاہتا بلکہ اس جنگ کا مکمل اور جامع خاتمہ چاہتا ہے۔قطری نشریاتی ادارے سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے انکشاف کیا کہ امریکی نمائندہ خصوصی وٹکوف کی جانب سے براہ راست پیغامات موصول ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے، البتہ انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ سکیورٹی سے متعلق کچھ بات چیت پاکستان کے ذریعے جاری ہے۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ پیغامات مذاکرات کے زمرے میں نہیں آتے، پیغامات میں دھمکیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات کا فیصلہ نہیں کیا، امریکا سے مذاکرات کرنے پر ایران کو تحفظات ہیں، ایران عارضی جنگ بندی کے بجائے پورے خطے میں جنگ کے خاتمے کو قبول کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا کی 15 نکاتی تجاویز کا کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی ہم نے کوئی تجاویز یا شرائط دی ہیں، تمام پیغامات کا تبادلہ وزارت خارجہ کے ذریعے ہی ہوا ہے، سکیورٹی اداروں کے درمیان بھی رابطے موجود ہیں، ایران میں کسی فرد سے بات چیت کرنے کے دعوؤں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔امریکی دھمکیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دشمنوں کے اقدام کا انتظار کر رہا ہے، اگر حملہ ہوا تو ایرانی افواج اس کا جواب دینے کے لیے تیار ہوں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

7 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

7 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

8 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

8 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

8 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

8 hours ago