اردو نیوز اپڈیٹس

ٹرمپ حکومت کا اسرائیل کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنیکا منصوبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ہزاروں بموں کی تیاری شروع کردی جو حالیہ برسوں میں اس متنازع ہتھیار کی سب سے بڑی ڈیل ہوگی۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ 2.8 ارب ڈالر کے اس دفاعی پیکیج میں 2 ہزار پاؤنڈ وزن کے 40 ہزار بم شامل ہیں، جن میں 20 ہزار MK-84 اور 20 ہزار BLU-117 بم شامل ہیں جبکہ اس فروخت میں 20 ہزار I-2000 پینیٹریٹر وار ہیڈز بھی شامل ہیں۔مغربی ممالک کے فوجی ہتھیاروں میں سب سے زیادہ تباہ کن سمجھے جانے والےMK-84 بم کے دھماکے کے نتیجے میں ہزاروں فٹ دور تک ہر سمت میں دھات کے ٹکڑے پھیل جاتے ہیں۔ یہ بم دھات اور سخت کنکریٹ کو چیرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق اس پیکج کا حجم بائیڈن اور ٹرمپ انتظامیہ کے دوران اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ کے ہتھیاروں کی فروخت کے پچھلے تمام معاہدوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں سیکڑوں مواقع پر ان 2 ہزار پاؤنڈ کے بموں کا استعمال کیا ہے جس نے ان تنازعات میں ہونے والی ہلاکتوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسرائیل کو غزہ میں عام شہریوں کے لیے محفوظ قرار دیے گئے علاقوں میں بھی MK-84 بم گرانے پر شدید عالمی تنقید کا سامنا رہا ہے۔واضح رہے کہ یہ واحد ہتھیار ہے جس کی ترسیل صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے غزہ جنگ کے دوران فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کے خدشے کے پیش نظر اسرائیل کے لیے روک دی تھی

Faisal Bukhari

Recent Posts

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی…

43 minutes ago

کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…

46 minutes ago

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات دو طرفہ تعاون خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی…

54 minutes ago

اویس لغاری نے اربوں کے زرمبادلہ کی بچت کی نوید سنادی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…

1 hour ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان…

1 hour ago

آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی جے ڈی وینس

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…

1 hour ago