پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لِیو سے ملاقات کی۔سرکاری دورے پر ویٹی کن آئے شاہی جوڑے نے مختلف امور پر پوپ لیو سے بات چیت کی۔ بادشاہ چارلس اور ملکہ نے ویٹی کن میں منعقد دعائیہ تقریب میں بھی شرکت کی۔کیتھولک چرچ اور چرچ آف انگلینڈ کی ایک ساتھ دعائیہ تقریب تاریخ کا حصہ ہے۔ پانچ سو برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ کے تخت پر براجمان بادشادہ نے ایسی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ہو، پندرہ سو چونتیس میں انگلینڈ کے بادشاہ ہنری ہشتم نے روم سے تعلق توڑ لیا تھا۔ ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں بھی کیتھولک اور انگلیکن چرچز کے عناصر شامل کیے گئے۔ بادشاہ اور ملکہ خصوصی دروازے سے بیسلیکا میں داخل ہوئے، عوام کے لیے یہ دروازہ ہر پچیس برس بعد کھولا جاتا ہے۔اس دوران ملکہ نے کیتھولک سسٹرز سے بھی ملاقات کی اور خواتین کو بااختیار بنانے میں انکے کام کو سراہا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن اور ترقی کے لیے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج…
پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے فیڈرل…