پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن اور ترقی کے لیے معاشی اور تجارتی روابط بڑھانے پر زور دیتے ہوئے خطے کے دیگر ممالک کو سی پیک سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا ہے۔ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک خطے میں تبدیلی کا باعث بن رہا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر کو چین کے صوبے شنگیانگ سے ملانے سے ترقی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھل رہی ہیں، یہ تعاون نہ صرف تمام فریقین کو فائدہ پہنچائے گا بلکہ امن اور ترقی کی مشترکہ کوششوں کو بھی تقویت دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا، اس دور میں روابط صرف سڑک، ریل یا فضائی راستوں تک محدود نہیں، ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر میں سرمایہ کاری بھی اہم ہے، ہم اس میدان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں تاکہ پاکستان چوتھے صنعتی انقلاب سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…