اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ریلوے اسٹیشن تفتان کی 11.75 ایکڑ اراضی کو لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے تفتان میں کسٹمز سہولیات کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے. جس کے تحت تفتان لینڈ کسٹمز اسٹیشن پر درآمدی و برآمدی اشیا کی لوڈنگ اور کلیئرنس کی اجازت دیدی گئی ہے جبکہ تفتان لینڈ کسٹمز اسٹیشن کی حدود اور جغرافیائی کوآرڈینیٹس بھی جاری کردی گئی ہے۔ نیا لینڈ کسٹمز اسٹیشن 11.75 ایکڑ رقبے پر قائم کیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. جس کے تحت تفتان ریلوے اسٹیشن کو لینڈ کسٹمز اسٹیشن کا درجہ دیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعہ 9 کی شق (ب) اور (ج) کو دفعہ 10 کی شق (الف) اور (ب) کے ساتھ ملا کر حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن تفتان کی 11.75 ایکڑ اراضی کو لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا ہے۔جاری کردہ ایس آر او 111 کے مطابق مذکورہ لینڈ کسٹمز اسٹیشن درآمدی اور برآمدی اشیا یا کسی مخصوص درجے کی اشیا کی لوڈنگ، اَن لوڈنگ اور کسٹمز کلیئرنس کے مقاصد کے لیے استعمال ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس لینڈ کسٹمز اسٹیشن کی شمالی حدود کسٹم ہاوٴس، پاکستان ہاوٴس اور اے سی آفس تک واقع ہیں جن کے کوآرڈینیٹس 28.974316 ڈگری شمالی عرض البلد اور 61.557026 ڈگری مشرقی طول البلد ہیں جنوبی جانب حدود ایف سی ہیڈکوارٹر اور ایران سرحد تک محیط ہیں. جن کے کوآرڈینیٹس 28.972258 ڈگری شمالی عرض البلد اور 61.554341 ڈگری مشرقی طول البلد ہیں۔مغربی جانب ایران سرحد واقع ہے. جس کے کوآرڈینیٹس 28.974482 ڈگری شمالی عرض البلد اور 61.551901 ڈگری مشرقی طول البلد ہیں جبکہ مشرقی جانب سولین/ریلوے کالونی واقع ہے. جس کے کوآرڈینیٹس 28.972418 ڈگری شمالی عرض البلد اور 61.558779 ڈگری مشرقی طول البلد مقرر کیے گئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

4 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

4 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

4 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

4 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

4 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

4 hours ago