اردو نیوز اپڈیٹس

حوثیوں کا جنگ بندی کیلئے 51 ارب ڈالر کا مطالبہ سعودی عرب نے وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ مسترد کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عرب نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے .جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ساتھ جاری کشیدگی ختم کرنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کے بدلے سعودی عرب سے 51 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔مشرق وسطیٰ میں 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی تھی. جس کے اثرات یمن تک بھی پہنچے۔ جولائی میں حوثیوں کی جانب سے ایک ایرانی طیارے کو یمن میں اترنے کی اجازت دینے کے واقعے کے بعد سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی دوبارہ شدت اختیار کرگئی۔ یمنی حکومت نے اس کے جواب میں ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا. جس کے بعد دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور یمن کی خانہ جنگی میں 2022 میں ہونے والی جنگ بندی بھی ختم ہوگئی۔وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب نے حوثیوں سے رابطہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ جاری لڑائی ختم کرنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے جنگ بندی کی کیا شرائط ہوسکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حوثیوں نے اس کے بدلے 51 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا جبکہ وہ یمن کے حکمرانوں کے طور پر باضابطہ تسلیم کیے جانے کے خواہش مند بھی ہیں۔تاہم سعودی نائب وزیر برائے عوامی سفارت کاری اور سفیر رائد کریملی نے حوثیوں کے مطالبات سے متعلق ان دعووں کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ تمام باتیں خبر لکھنے والوں یا ان کے مبینہ ذرائع کی من گھڑت کہانیاں ہیں۔سعودی عہدیدار نے مزید کہا کہ ان ملیشیاؤں نے یمنی حکومت کے خلاف بغاوت کی، یمنی عوام کو قحط کا شکار کیا اور ملک کو ایسے تنازعات اور ایجنڈوں میں دھکیلا جو یمن اور اس کے عوام کے مفاد میں نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں نے بحیرہ احمر کے تجارتی راستوں میں تجارتی جہازوں، شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور امن کی تمام کوششوں کو مسترد کیا۔ انہوں نے خبر لکھنے والوں کو یہ بھی یاد دلایا کہ یمن کی ایک تسلیم شدہ حکومت موجود ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے عراق کا ٹرمپ کو واضح پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ عراق نے واضح کیا ہے کہ اس کی سرزمین کو پڑوسی ممالک…

45 seconds ago

امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی ایک ہی دن میں 25 کھرب ڈالر ڈوب گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص کی فروخت کے باعث…

20 minutes ago

اپر کرم میں افغانستان سے پاکستان آتے ہوئے دہشت گرد گرفتار سب مشین گن برآمد

پاکستان نیوز پوائنٹ افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آگئے.اپر کُرم…

23 minutes ago

وزیراعظم شہباز شریف کا فیول ریلیف پروگرام کی شفافیت پر اطمینان کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام…

23 hours ago

مسلسل تربیت اور آپریشنل تیاری پر غیر سمجھوتہ کرنے والی توجہ نئے چیلنجز پر برتری برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہیڈکوارٹرز اسپیشل سروسز گروپ ( ایس…

23 hours ago

چئیرمین سینٹ سید یوسف ریضا گیلانی کا دورہ لاہور چیمبر

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین سینٹ سید یوسف ریضا گیلانی کا دورہ لاہور چیمبر کےصدر علی…

23 hours ago