اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور دو غیر ملکی کمرشل بینکوں کے درمیان ایک ارب ڈالر کے قرض کے حصول کے لیے اہم مالیاتی سمجھوتہ طے پا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور دو غیر ملکی کمرشل بینکوں کے درمیان ایک ارب ڈالر کے قرض کے حصول کے لیے اہم مالیاتی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ قرض سات اعشاریہ چھ فیصد شرح سود پر حاصل کیا جائے گا اور اس کی حتمی وصولی ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی پچاس کروڑ ڈالر کی گارنٹی سے مشروط ہوگی۔ معاہدے کے تحت یہ پہلا غیر ملکی تجارتی قرض ہوگا جس پر پانچ سال کے لیے دستخط کیے جائیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے گارنٹی کی منظوری منیلا میں 28 مئی کو متوقع ہے، جس کے بعد قرضے کے اجرا کا باضابطہ عمل شروع کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق بینکوں کے ساتھ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور گارنٹی کی منظوری کے بعد غیر ملکی بینک قرض کی رقم پاکستان کو منتقل کریں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ قرض وسط جون میں پاکستان کو جاری کر دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس معاہدے سے رواں مالی سال کے اختتام سے قبل پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ فی الوقت ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں، جبکہ حکومت کی کوشش ہے کہ جون کے آخر تک یہ ذخائر چودہ ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ یہ قرض وقتی ریلیف تو فراہم کرے گا، لیکن اس کے پائیدار اثرات کے لیے ضروری ہے کہ معیشت کو مزید استحکام دینے کے لیے بنیادی اصلاحات پر توجہ دی جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5…

19 minutes ago

پاکستان کی دی بیسٹ انٹرنیشنل ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں شاندار کارکردگی قوم کا سر فخر سے بلند

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ انٹرنیشنل ملٹری ڈرون ٹیم مقابلے میں…

21 minutes ago

پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں بنے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا تھیم پارک اسلام آباد میں تعمیر…

22 minutes ago

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے…

24 minutes ago

فورسز کی کارروائیاں پانچ ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں 66 فیصد کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں کے نتیجےمیں دہشت گردحملوں…

27 minutes ago

اوباما نے ٹرمپ کا ایران جنگ کا بیانیہ مسترد کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق…

29 minutes ago