اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس سے سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔امریکا اور چین کی ٹیرف جنگ کے عالمی معیشت پر انتہائی سنگین اثرات پڑرہے ہیں، سونے کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچیں. تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونا ساڑھے 3 لاکھ اور 10 گرام سونا 3 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 8100 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 6944 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا. جہاں سونا 69 ڈالر بڑھ کر 3,395 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔عالمی سطح پر چاندی کی فی اونس قیمت 0.22 ڈالر کے اضافے 32.77 ڈالر جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ چاندی 24 روپے بڑھ کر 3441 روپے ہوگئی۔ماہرین کے مطابق موجودہ معاشی غیر یقینی صورتحال، افراطِ زر اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں. سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد ایک بار پھر سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہوئے مارکیٹ میں واپس آ رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

2 hours ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

2 hours ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

2 hours ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

2 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

2 hours ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

2 hours ago