اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں سے باہمی احترام پر مبنی ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں سے باہمی احترام، دوستی اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں، امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی سے ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم نے امارات کے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پاکستان میں ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کئی دہائیوں سے باہمی احترام، دوستی اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے لیے نیک تمنائوں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے ساتھ توانائی، معدنیات، آئی ٹی، ریلوے اور ہوا بازی جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے اہم شعبوں میں یو اے ای کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت بشمول انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور ترقیاتی منصوبوں کو بھی سراہا۔
سفیر سالم محمد سالم البواب الزابی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورسز

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی…

22 hours ago

پاکستان لیبیا کو لڑاکا طیاروں سمیت اہم ہتھیار فراہم کریگا بڑا معاہدے طے پاگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور لیبیا کے درمیان 4.6 ارب ڈالر مالیت کا ایک بڑا…

22 hours ago

سندھ میں 1018 ارب روپے کی ترقیاتی حکمتِ عملی منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت…

22 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے خرید لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پی آئی اے کی نجکاری ؛ عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے…

22 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا کام کی جگہ خواتین کوہراساں کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ کا کام کی جگہ خواتین کوہراساں کرنے سے متعلق بڑا…

22 hours ago

ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیر واپس بُلا لیے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیروں…

23 hours ago