پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے۔ پانچ اگست پاکستان اور دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر ’’یومِ استحصال کشمیر‘‘منایا جاتا ہے، یہ دن 2019ء میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کی یاد دلاتا ہے۔ پانچ اگست 2019ء بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے حقوق پر ایک اور شب خون مارا، آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-اے کو ختم کر کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کردی، فیصلے کے تحت ریاست کو دو وفاقی اکائیوں، جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر کے سخت پاندیوں کا نفاذ کیا گیا۔آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین، الگ جھنڈا اور داخلی معاملات میں خصوصی اختیارات حاصل تھے جبکہ آرٹیکل 35-اے مقامی آبادی کو خصوصی حقوق فراہم کرتا تھا۔ فیصلے کیخلاف ہونے والے عوامی احتجاج کو کچلنے کیلئے پانچ اگست 2019 کے فیصلے کے فوراً بعد مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں پر مظالم بڑھا دیئے گئے، مواصلاتی نظام معطل اور ہزاروں اضافی فوجی تعینات کئے گئے، متعدد کشمیری سیاسی رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پاکستان نے بھارتی اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے احتجاجاً سفارتی تعلقات محدود کر دیئے اور تمام عالمی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے اقدامات اٹھائے، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہر سال پانچ اگست کو یومِ استحصال کشمیر مناتا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اب معاشی استحکام…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے ہر فعال فیول اسٹیشن کو نظام…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہےکہ یمنی حوثیوں کے جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اتوار کے روز اعلان کیا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اُس پر دوبارہ…