اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان غزہ میں امن کیلیے کردار ادا کریگا حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہونگے دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں امن کے لیے کردار ادا کرے گا. تاہم ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے۔صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیر اعظم نیویارک میں موجود ہیں، جو صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کے دورے پر ہیں۔ آج وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی نیویارک میں موجود ہیں۔ نائب وزیراعظم نے فلسطینی مستقل مندوب اور مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریا کے دورے سے قبل نائب وزیر اعظم کے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے ٹیلیفون رابطے بھی ہوئے.انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ویانا، آسٹریا کا دورہ بھی کیا جو آسٹرین وفاقی چانسلر کرسٹین سٹاکر کی دعوت پر تھا۔ دورے کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ آسٹریا میں وزیر اعظم نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی سے بھی ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان غزہ میں صرف امن کے قیام میں کردار ادا کرے گا ۔ بورڈ آف پیس سے امیدیں وابستہ ہیں جس سے غزہ کی صورتحال بہتر ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی گروپ یا تنظیم کے خلاف کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہم امن عمل میں شریک ہوں گے تاہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے۔ امید ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس غزہ کے عوام کی مشکلات کو کم کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ پروفیسر احسن اقبال نے نئی بنگلا دیشی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ رواں ہفتے پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے اسرائیل کے مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق متنازع قانون کی شدید مذمت کی۔ترجمان نے کہا کہ ہم نے بھارتی شہری نکھیل گپتا کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں ۔ پاکستان میں بھارتی پشت پناہی سے فعال دہشت گرد گروہوں کے شواہد موجود ہیں۔ انٹرنیشنل اسسٹنس سیکیورٹی فورسز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے کی واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے سولجر بازار میں عمارت گرنے…

17 hours ago

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی تردید

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے میڈیا میں بانی پی ٹی…

17 hours ago

افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان میں نئی فضائی کارروائی…

17 hours ago

کراچی میں گیس سلنڈر دھماکا چھت گرنے سے 16 افراد جاں بحق 14 زخمی

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی کے علاقے سولجر بازار میں ایک رہائشی عمارت میں سلنڈر دھماکے…

17 hours ago

پولیس نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو گرفتار کرلیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو سرکاری…

17 hours ago