اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان لیبیا کو لڑاکا طیاروں سمیت اہم ہتھیار فراہم کریگا بڑا معاہدے طے پاگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور لیبیا کے درمیان 4.6 ارب ڈالر مالیت کا ایک بڑا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان لیبیا کو جدید لڑاکا طیاروں سمیت مختلف اقسام کا جدید فوجی سازوسامان فراہم کرے گا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے تحت پاکستان لیبیائی نیشنل آرمی (LNA) کو جدید جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے، سپر مشاق تربیتی طیارے اور دیگر زمینی، بحری اور فضائی دفاعی سازوسامان فراہم کرے گا۔ معاہدے میں مجموعی طور پر 16 جے ایف 17 لڑاکا طیاروں اور 12 سپر مشاق طیاروں کی فراہمی شامل ہونے کی اطلاعات ہیں، تاہم بعض ہتھیاروں کی درست تعداد حساس نوعیت کے باعث ظاہر نہیں کی گئی۔ الحدث ٹی وی کو دیے گئے بیان میں لیبیائی نیشنل آرمی کے نائب کمانڈر ان چیف صدام خلیفہ حفتر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک فوجی تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چار پاکستانی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ معاہدہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے گزشتہ ہفتے لیبیا کے شہر بن غازی کے دورے کے دوران صدام خلیفہ حفتر سے ملاقات کے بعد طے پایا۔ حکام کے مطابق یہ معاہدہ تقریباً ڈھائی سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ دو حکام نے معاہدے کی مالیت 4 ارب ڈالر سے زائد جبکہ دیگر دو نے مجموعی مالیت 4.6 ارب ڈالر بتائی ہے۔ ایک اہلکار کے مطابق یہ معاہدہ زمینی، بحری اور فضائی سازوسامان پر مشتمل ایک جامع دفاعی پیکیج ہے۔ ادھر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے الحدث ٹی وی پر نشر ہونے والے بیان میں کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ نے پاکستان کی جدید دفاعی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور لیبیا کے درمیان یہ اربوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ نہ صرف پاکستان کی دفاعی صنعت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے بلکہ ملک کی اسلحہ برآمدات میں ایک تاریخی پیش رفت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں سے باہمی احترام پر مبنی ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات…

22 hours ago

دشمن داخلی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے غیر روایتی حربے استعمال کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورسز

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی…

22 hours ago

سندھ میں 1018 ارب روپے کی ترقیاتی حکمتِ عملی منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت…

22 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے خرید لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پی آئی اے کی نجکاری ؛ عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے…

22 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کا کام کی جگہ خواتین کوہراساں کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور ہائیکورٹ کا کام کی جگہ خواتین کوہراساں کرنے سے متعلق بڑا…

22 hours ago

ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیر واپس بُلا لیے

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا فرسٹ پالیسی کے تحت 30 سفیروں…

22 hours ago