پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے مطابق ہے۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا جمعرات کو 2000 روپے مہنگا ہو کر 350000 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ کاروباری روز میں 348000 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 1715 روپے کے اضافے سے 300068 روپے ہو گئی جو پہلے 298353 روپے تھی۔ ادھر 10 گرام 22 قیراط سونا بھی 1572 روپے مہنگا ہو کر 275072 روپے پر پہنچ گیا جو بدھ کے روز 273500 روپے میں دستیاب تھا۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 59 روپے کم ہو کر 3401 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 51 روپے کمی کے بعد 2915 روپے ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ ہوا. جس سے فی اونس قیمت 3310 ڈالر سے بڑھ کر 3329 ڈالر ہو گئی. تاہم چاندی کی قیمت میں 0اعشاریہ 59 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 32اعشاریہ 39 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن اور ترقی کے لیے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج…
پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی ایکسپو سینٹر میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے فیڈرل…