پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بھارت کے الزامات اس کے امن دشمن اقدامات کو نہیں چھپا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کا ریکارڈ ہے کہ وہ خطے اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے. بھارت کو دوسروں کو وعظ کرنے کے بجائے اپنے آپ کو بدلنا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں فیضِ الٰہی مسجد اور ملحقہ جائیدادوں کا انہدام مسلم کش اقدامات کی مہم کا حصہ ہے۔ یہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام اور بعد ازاں مندر کی تعمیر کا تسلسل ہے اور اقلیتوں کے خلاف بھارتی نفرت انگیز ہندوتوا مہم کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نائب وزیراعظم نے چین کا دورہ کیا اور پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کیے، مذاکرات کے بعد فریقین نے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا۔ پاکستان چین کی قومی وحدت کے حصول کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، جبکہ مذاکرات میں پاکستان نے چین کو جموں و کشمیر کے مسئلے سے آگاہ کیا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر کو تاریخ کا ایک حل طلب مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے حل پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے 6 جنوری کو میانمار کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا، جبکہ انڈونیشیا اور مصر کے وزرائے خارجہ اور بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے بھی رابطے کیے۔ اسحاق ڈار نے ترکیہ اور اماراتی وزرائے خارجہ سے بھی علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران کے درمیان پہلی فیری سروس کا آغاز جنوری کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیس سننے والے جج بینی…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو…