اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا عاصم افتخار

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اورچین کی میزبانی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایریا فارمولا اجلاس ہوا،جس میں سلامتی کونسل کی قراردادوں پر موثر، غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ بق اجلاس میں اقوام متحدہ کے ا سسٹنٹ سیکریٹری جنرل خالدخیاری اور انٹرنیشنل کرائسس گروپ کیرچرڈگوان نے بریفنگ دی،اجلاس میں رکن ممالک نے پا کستان اورچین کی جانب سے اس اہم موضوع پر بحث کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں بلکہ بین الاقوامی قانونی ذمہ داریاں ہیں،قراردادوں پر طویل عرصے تک عملدرآمد نہ ہونا سلامتی کونسل کی ساکھ کو متاثرکرتا ہے اور تنازعات کو مزید طول دیتا ہے۔عاصم افتخار نے مقبوضہ کشمیر اورفلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن وسلامتی کے لئے سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ان معاملات پرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہونے کے باعث انسانی المیے جنم لے رہے ہیں اور خطے میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔اجلاس میں رکن ممالک نے چین اور پاکستان کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے مستقل سفارت کاری، باقاعدہ جائزے ، موثر نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…

12 hours ago

کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…

12 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…

12 hours ago

محسن نقوی کا گوجرانوالا ریجنل پاسپورٹ آفس کا پورا عملہ فوری طور پر ہٹانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…

12 hours ago

وزارتِ آئی ٹی اور میٹا نے اسمال بزنس گروتھ اکیڈمی کا آغاز کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…

12 hours ago

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…

12 hours ago