اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز ے 27 منرل واٹر کے برانڈز کو پینے کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کونسل آف ریسرچ اِن واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) نے 27 منرل واٹر کے برانڈز کو پینے کے لیے غیر محفوظ قرار دے دیا۔
پی سی آر ڈبلیو آر کی جولائی سے ستمبر 2026 کی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک کے 20 شہروں میں 223 برانڈز کے پانی کے نمونے جمع کرکے ان کے کیمیائی اور جراثیمی معیار کی جانچ کی گئی۔ اے آروائے نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہنا تھا کہ 195 برانڈز پانی کے معیار پر پورا اترے، جبکہ 27 برانڈز غیر محفوظ پائے گئے، کیمیائی جانچ میں 6 اور جراثیمی جانچ میں 22 برانڈز کو غیر محفوظ قرار دیا گیا۔ غیر محفوظ قرار دیئے گئے برانڈز میں آبِ حرم، امپیریل پیور ڈرنکنگ واٹر، آبِ مکران، واٹر ورس پیوریفائیڈ، جیل، سپ، اے بی بلیو واٹر، ایچ آر واٹر ہیلتھی لائف، صافی، پیور ایکوا ٹیک، اکوافائن، واٹر ٹائم، السہا، آبِ حیات، کے اینڈ ایس ایکوا سی، جیرز سیف لائف، اطہر پریمیم، ایکوا ڈور، ایچ ایچ جی سویٹس اینڈ بیکرز، ڈرنکلی، ون فلو، پریمیم صفا، زلمی پیور منرل واٹر، نیو اے ٹو زی، فریش سمارٹ پیور واٹر اور ایکوا انڈس شامل ہیں۔پی سی آر ڈبلیو آر نے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ملتان، کراچی، لاہور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، گوجرانوالہ سمیت ملک کے 20 شہروں سے پانی کے نمونے حاصل کیے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

علامہ محمد اقبال کو نوجوان نسل پر غیر معمولی اعتماد تھا وزیرِ اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کو…

1 hour ago

ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسا…

1 hour ago

اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ محمد…

1 hour ago

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ مفکر پاکستان، شاعر مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا…

1 hour ago

شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا149 واں یومِ پیدائش آج عقیدت واحترام سےمنایا جا رہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق اور حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا…

1 hour ago

ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اسماعیل بقائی

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران…

1 hour ago