اردو نیوز اپڈیٹس

چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگائیں تمام سہولتیں مہیا کریں گے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں جوائنٹ وینچرز میں سرمایہ کاری کریں، انہیں تمام سہولتیں فراہم کریں گے، چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز پرکشش موقع فراہم کرتے ہیں، چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سے سستی لیبر اور دیگر سہولتیں میسر ہوں گی۔بیجنگ میں دوسری پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت باعث افتخار ہے، اپنی زندگی کی سب سے بڑی کانفرنس میں شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاک چین دوسری ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے زیادہ گہری ، فولاد سے زیادہ مضبوط اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے، یہ دوستی باہمی احترام، اعتماد اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی خواہش پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین 75 سالوں سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے.بزنس ٹو بزنس کانفرنس مضبوط پاک چین دوستی کی عکاس ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، صدر شی جن پنگ نے 2015 میں اسلام آباد کادورہ کرکےسی پیک کی بنیاد رکھی اور سی پیک کے تحت چین نے 33 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت ہمیں 20، 20 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا. مگر سی پیک کی بدولت پاکستان میں3سال کےدوران توانائی بحران پرقابو پایا اور 2018 میں پاکستان توانائی کے معاملے میں خودکفیل ہوگیا، اور یہ سب سی پیک صدر شی جن پنگ کی ویژن اور کی بدولت ممکن ہوپایا۔وزیراعظم نے کہا کہ چین کے تعاون سے اورنج ٹرین اور مختلف ڈیموں کی بھی تعمیر ہوئی اور کئی دوسرے منصوبے شروع ہوئے جن سےپاکستانی معیشت کی صورتحال بدل گئی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بدولت زراعت اور صنعت بحال ہوئی. زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے.وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پھر ایک وقفے کے بعد دوبارہ ہماری حکومت آئی اور چین کے ساتھ تعلقات میں دوبارہ وہی گرمجوشی آئی اور آج ہم سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں اور پاکستان سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین سے تعاون چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربے اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہا ہے، ہم چین سے آئی ٹی،اے آئی،کان کنی اور دیگرشعبوں میں تعاون کےخواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز پرکشش موقع فراہم کرتے ہیں.چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سے سستی لیبر اور دیگر سہولتیں میسر ہوں گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مشترکہ وینچرز کریں، اس سے دونوں کو نفع حاصل ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے. چینی بہن بھائیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ذاتی طور پر دستیاب ہوں گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

امریکا ایران مفاہمت کا خیر مقدم پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا صدر آصف زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایران، امریکا مفاہمتی یادداشت کو خطے…

18 hours ago

امریکا ایران معاہدہ وزیراعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کردیے۔…

18 hours ago

محسن نقوی کا جلوسوں اور مجالس کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جلوسوں اور مجالس کے داخلی و…

18 hours ago

عوام کو سہولیت دینا ہے ترجیح ہے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں…

18 hours ago

سپریم کورٹ کے تمام ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس ڈبل کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصداضافہ کردیا گیا۔ چیف…

18 hours ago

امریکا اور ایران کے صدور نے تاریخی امن معاہدے پر دستخط کر دیے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ وائٹ ہاؤس کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک وڈیو…

18 hours ago