اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے حوالے سے اقدامات شروع اعلیٰ سطح کی کمیٹی فعال وزیر داخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے حوالے سے اقدامات کرنا شروع کر دیے گئے۔ ہارڈ اسٹیٹ بنانے کے حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ماتحت پورے وفاقی اور صوبائی حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی پورے پاکستان کے لیے فعال کر دی گئی ہے. کمیٹی افغان شہریوں کی وطن واپسی، اسمگلنگ کی روک تھام، تجاوزات کے خاتمے اور سعودی عرب جانے والے پاکستانی فقیروں کا خاتمہ کرے گی۔15 رکنی کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کریں گے، کمیٹی میں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکریٹریز شامل ہیں۔کمیٹی میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں. تمام حساس اداروں کے نمائندگان، سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کرے گی. غیر قانونی پیٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لے گی.سعودی عرب میں بھیک مانگنے کے رجحان کا سدباب کرے گی۔کمیٹی صوبائی سطح پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن کا بھی جائزہ لے گی. کمیٹی تمام معاملات میں نقائص کی نشاندہی کرکے سفارشارت مرتب کرے گی۔ایف بی آر نے غیر قانونی پیٹرول کی فروخت پر کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…

1 hour ago

محمد آصف اور اسجد اقبال نے ورلڈ سنوکرچیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…

1 hour ago

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے پاکستان اور یورپی یونین کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…

1 hour ago

پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…

1 hour ago

عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…

1 hour ago