پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران پر حملوں کی مذمت کی ہے۔مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ اس وقت کیا گیا جب سفارتی کوششیں جاری تھی، فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور قطر پر حملوں کی بھی مذمت کرتا ہے، عالمی قوانین کی ہر صورت پاسداری کرنی چاہیے، پاکستانی شہری کے یو اے ای میں جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایران پر حملوں کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرنا چاہیے، ہم عمان کی امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کو سراہتے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…