اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان کی سعودی عرب میں توانائی تنصیبات پر میزائل حملے کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے سعودی عرب میں توانائی کی تنصیبات پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے گزشتہ رات ایران کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں توانائی کی تنصیبات پر کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دو ٹوک مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ حملے سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔پاکستان نے ایک بار پھر سعودی عرب کی سلامتی، تحفظ اور استحکام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کے خلاف کسی بھی خطرے کی صورت میں اس کے ساتھ کھڑا ہے اور ایسے اقدامات خطے کے امن و امان کے لیے بڑا خطرہ ہیںواضح رہے کہ ایران نے سعودی عرب کے صنعتی شہر جبیل میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پر حملہ کیا ہے، پاسداران انقلاب نے اس حملے کی ذمے داری بھی قبول کرلی۔پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شیراز کے پیٹرو کیمیکل کمپلیکس پر حملوں کے جواب میں سعودی عرب کی پیٹرو کیمیکل تنصیبات پر حملہ کیا۔پاسداران انقلاب نے کہا الجبیل انڈسٹریل زون میں امریکی کمپنی ایگزون موبل، ڈارک کیمیکل اور سادرا کو نشانہ بنایا ہے. الجعیمه میں امریکی شیورون فلپس کمپنی کو بھی حملے نقصان پہنچا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیر اعظم کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ…

9 hours ago

وزیراعظم نے آج خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا ایمرجنسی لگانے سے متعلق فیصلےکا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کی سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس طلب…

9 hours ago

پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونے کا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری…

9 hours ago

پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر راج نافذکرنا نہیں چاہتی وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی گورنر…

9 hours ago

ایران کا معاملہ جلد اور کسی نہ کسی صورت ختم ہو جائیگا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا معاملہ جلد…

9 hours ago

روس سے ڈیزل خریدنے کا معاہدہ جنگ لمبی کرنے کیلئے سرمایہ کاری ہے زیلنسکی

پاکستان نیوز پوائنٹ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے ڈیزل خریدنے…

9 hours ago