پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فضائیہ نے 1965 کی پاک – بھارت جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کو ان کی 12 ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاک فضائیہ 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور محمد محمود عالم ستارہ جرات بار، کی 12 ویں برسی پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ ائیر کموڈورایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ کے دوران ایک منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرانے کا شاندار کارنامہ انجام دیا- یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو آج تک ناقابل شکست ہے۔لیجنڈری پی اے ایف پائلٹ نے 7 ستمبر 1965 کو اپنے F-86 سیبر جیٹ طیارے کے ذریعے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں کویکے بعد دیگرے مار گرایا۔ جنگی ہیرو کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر بار کے ساتھ ’ ستارہ جرات‘ سے نوازا گیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مسقط میں ٹیم اسنوکر کے ورلڈ…
پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ…
پاکستان نیوز پوائنٹ برسلز میں 21 نومبر کو پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں گورننس اور صفائی…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی معاشی اداروں نے 2025 کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ…