اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے 2025 کو تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو بھی ہزاروں کی تعداد میں لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرتعلیم پنجاب نے سال2025 میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح 2025 بھی تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کا سال رہا۔رانا سکندر حیات کا کہنا تھا تعلیمی اداروں میں 20 لاکھ گھوسٹ انرولمنٹ ختم کی، 26 ہزار اساتذہ کی ریشنلائزیشن سے ٹیچر شارٹیج پر قابو پایا، سلیبس ریفارمز پر تاریخی کام ہوا، امتحانی اصلاحات لائے اور بورڈز کو ای مارکنگ پر منتقل کیا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن پر فوکس کیا، 10ہزار اسکولوں میں ای سی ای رومز بنائے جبکہ روزانہ 11 لاکھ طلبہ و طالبات کو نیوٹریشن پروگرام سے مستفید کروایا جا رہا ہے۔وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق صوبے میں 268 اسکول اپ گریڈ کیے، اساتذہ کی ہراسمنٹ کے 37 کیسز پر فیصلے ہوئے اور نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو بھی 10 ہزار لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا 450کالجز میں میرٹ پر پرنسپلز، 29 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا گیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ…

8 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ…

8 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خارجیوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے…

8 hours ago

اقوام متحدہ پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنےکا اعلان مسترد کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنےکے اعلان کو مسترد…

8 hours ago

آئی ایم ایف کا لوکل ہائبرڈ الیکٹریکل گاڑیوں بائیکس پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مقامی سطح پر…

8 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب نے سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 30 ہزار ٹریکٹرز پر مشتمل چیف…

8 hours ago