پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت کا آئندہ بجٹ ٹیکس فری ہوگا اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام مجوزہ ٹیکسز کو مسترد کر دیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل تیاری ہو چکی ہے اور جلد الیکشن کرائے جائیں گے۔ انہوں نے سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت نے بلدیاتی نظام کو ختم کیا، جبکہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں بھی مساوات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ماضی میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ ترقیاتی منصوبے ہوتے تھے، لیکن موجودہ حکومت پنجاب کے 64 شہروں اور 1800 دیہات میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے شروع کر رہی ہے، تاکہ دیہی علاقے بھی شہری سہولیات سے ہم آہنگ ہو سکیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پجاب ہفتے میں دو مرتبہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے جائزے کے لیے اجلاس منعقد کرتی ہیں، اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا گیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی صوبے کے پاس قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مؤثر نظام موجود نہیں، تاہم پنجاب حکومت نے اس مقصد کے لیے ایک مکمل ڈیپارٹمنٹ قائم کیا ہے اور وزیراعلیٰ نے اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات آئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجا کے بریگیڈر ریٹائرڈ راشدنصیرکےخلاف الزامات بےبنیاد…
پاکستان نیوز پوائنٹ فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے…