اردو نیوز اپڈیٹس

پنجاب کی وزیراعلیٰ نے سٹوڈنٹس کیلئے بڑے اعلانات کردیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے سٹوڈنٹس کو اگلے سال ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس، ایک لاکھ لیپ ٹاپ اور ایک لاکھ سکالر شپ دینے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لودھراں میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب سے خطاب کے دوران بڑے اعلانات کردیے، جن میں 2026 ،یوتھ کا سال قرار دینے، طلبہ کواگلے سال ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے، پورے پنجاب میں آئی ٹی سٹیز بنانے، آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا سنٹر لاہور میں بنانے، اگلے سال سے ایک لاکھ لیپ ٹاپ اور ایک لاکھ سکالر شپ دینے، سکلڈ نوجوانوں کے لئے پرواز کارڈ متعارف کرانے کا اعلان شامل ہے۔ مریم نواز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپر ہیروز میرے پیارے بچوں اور بچیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالر شپ سکیم پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو مبارکباد اور شاباش دیتی ہوں، لیپ ٹاپ اور سکالر شپ حاصل کرنے والے تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد اور شاباش دیتی ہوں۔ بچوں نے محنت کرکے اپنے، والدین اور میرے خواب پورے کیے، بچوں کو سکالر شپ، ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ دے رہے ہیں، ان سکیموں سے بھی بڑھ کرمزید اپنے بچوں کے لئے بہت کچھ کریں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ لیپ ٹاپ کی تقریب بڑے شہرکی بجائے لودھراں منعقد کرکے ثابت کیا کہ میرے دل میں شہروں کی کوئی تفریق نہیں، راولپنڈی، لاہور، ملتان، لیہ، بھکر، ساہیوال کی وزیرا علیٰ بھی ہوں سب میرے لیے برابر ہیں، تمام بچوں سے اس پلیٹ فارم سے وعدے کرتی ہوں آپ تمام خوابوں کو حقیقت کا رنگ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم اگر پانچ سال پہلے شروع ہوتا کتنے بچے اس سے مستفید ہوتے۔ 2026 تمام طلبہ و طالبات کے لئے بڑے بڑے پیکچز متعارف کرانے جارہے ہیں، پنجاب میں صرف اعلانات نہیں کیے بلکہ پراجیکٹ شروع کیے ہیں۔ اپنی چھت، اپناگھر سکیم سے ایک لاکھ 25 ہزار گھر بن رہے ہیں، 50ہزار بن چکے،70ہزار سے زائد گھر بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس پلاٹ نہیں ان کو اپنی زمین، اپنا گھر سکیم سے تین مرلہ کا پلاٹ دینے جارہے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پورے صوبے کو یکساں طور پر ستھرا پنجاب کے اہلکار صاف کررہے ہیں، پورے صوبے کے تمام شہر اور دیہات تک کو صاف ستھرا بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر میں کی صورتحال کنٹرول میں ہے، مخالفین بھی پنجاب کی کارکردگی اور سی سی ڈی کی تعریف کرتے ہیں، اپنی ماں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کا پوری طرح خیال ہے، بیٹی گھر سے پڑھی، بازار یا نوکری کے لئے نکلے تو گھر والوں کو کوئی فکر نہ ہو۔ پورے صوبے میں جہاں بھی ہراسمنٹ کا واقعہ پذیر ہوتے ہی ایکشن لیا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاء آرڈر کی صورتحال مرد چیف منسٹر نہیں کرسکے، وہ آپ کی بیٹی نے کر دکھایا، والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ بیٹیوں جو بھی کرنا چاہتی ہوں ان کو سپورٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ، فیصل آباد میں میٹرو بس بنانے جارہے ہیں، پورے پنجاب میں الیکٹروبس چل رہی اور بچیوں کے تحفظ کے لئے سی سی ٹی وی سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے کام کرنا پڑتا ہے۔ اب بیانیہ کا نہیں بلکہ خدمت اور پراجیکٹ لانچ کرنے سے پاکستان ترقی کرے گا، بیرون ملک جانے والے ہنر مند افراد کی پرواز کارڈ کے ذریعے مدد کی جائے گی۔ مریم نواز نے کہا کہ میرے آپ سے وعدہ ہے کہ حکومت پنجاب سے جو ہوسکا طلبہ اور نوجوانوں کے لئے کرے گی۔ طلبہ وعدے کریں کہ دھرتی ماں کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے اور آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…

8 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…

8 hours ago

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…

8 hours ago

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…

8 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…

8 hours ago

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…

8 hours ago