پاکستان نیوز پوائنٹ
روس کے کریملن کے شاندار دربار میں جب ولادی میر پیوٹن نے ٹینا کنڈیلاکی کے سینے پر ’ آرڈر آف الیگزینڈر نیوسکی‘ کا تمغہ سجایا تو یہ محض ایک ایوارڈ تقریب نہیں تھی بلکہ مغربی دنیا کو روس کا دوٹوک جواب تھا۔ کئی ممالک میں پابندیوں اور یوکرین کی ہِٹ لسٹ میں سرفہرست ہونے کے باوجود، جارجیائی نژاد اس خاتون نے نم آنکھوں کے ساتھ خود کو ’روسی بائی کنوکشن‘ (خیالات کے اعتبار سے روسی) بتایا۔ یہ اُس صحافی کی کہانی ہے جس نے اپنی جڑیں چھوڑ کر روس کو اپنا عقیدہ بنا لیا اور آج پیوٹن کی سب سے قابلِ اعتماد ڈھال بن کر سامنے آئی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ٹینا کنڈیلاکی محض ایک صحافی یا ٹی وی میزبان نہیں بلکہ روسی میڈیا کا ایک نہایت طاقتور چہرہ ہیں۔ ٹیناتِن گیویوونا کنڈیلاکی (Tina Kandelaki) کی پیدائش 1975 میں جارجیا کے تبلیسی میں ہوئی تھی، جو اس وقت سوویت یونین کا حصہ تھا۔ ان کے والد جارجیائی-یونانی نژاد تھے جبکہ والدہ آرمینیائی (یا مخلوط آرمینیائی-ترکی) نسل سے تعلق رکھتی تھیں۔ اس تقریب کے دوران انہوں نے ایک جذباتی خطاب کیا جس میں خود کو روسی قرار دیا، روس کیلئے گہرے شکرگزاری کے جذبات کا اظہار کیا اور اپنی والدہ کی زندگی کے سفر اور اثرات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس لمحے کو تقریب کے نمایاں ترین لمحات میں شمار کیا گیا، جو ان کے جارجیائی پس منظر کے باوجود مضبوط روس نواز موقف کو ظاہر کرتا ہے۔وہ اس وقت روس کی سب سے بڑی میڈیا کمپنی گازپروم میڈیا کی ڈپٹی جنرل ڈائریکٹر ہیں۔وہ مقبول انٹرٹینمنٹ چینل TNT کی ڈائریکٹر بھی ہیں۔25 سال قبل جارجیا چھوڑ کر روس آنے والی ٹینا نے صحافت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بہت جلد پیوٹن کے قریبی حلقوں میں اپنی جگہ بنا لی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یوکرین جنگ کے دوران کھل کر پیوٹن کی حمایت کرنے کے باعث ٹینا کنڈیلاکی دنیا بھر میں تنازعات کا شکار ہو گئیں۔ یوکرین کی پراسیکیوٹر جنرل ایرینا وینڈکٹووا نے مارچ 2022 میں ٹینا کنڈیلاکی کو باضابطہ طور پر بین الاقوامی مطلوبہ فہرست میں شامل کر دیا تھا۔ ان پر روسی حملے کی حمایت اور یوکرین کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔ جنوری 2024 میں قزاقستان نے ٹینا کنڈیلاکی کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ انہوں نے قزاقستان میں روسی زبان کے مبینہ امتیاز پر ایک پوسٹ کی تھی، جس پر ناراض ہو کر قازق حکومت نے انہیں ’ناپسندیدہ شخصیت ‘ (Persona Non-Grata) قرار دے دیا۔ یوکرین جنگ کی حمایت کے باعث یورپی یونین ، کینیڈا اور کئی دیگر مغربی ممالک نے ان پر سخت پابندیاں اور سفری پابندی عائد کر رکھی ہیں۔ پیوٹن نے روس کے مفادات کے تحفظ پر انہیں اس خصوصی اعزاز سے نوازا ہے۔’ آرڈر آف الیگزینڈر نیوسکی‘ کا میڈل پانے والی ٹینا کنڈیلاکی نے حالیہ خطاب میں روس کو عیسائی تہذیب کا محافظ قرار دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ جارجیا کے مذہبی پیشوا کیتھولیک-پیٹریارک ایلیا دوم (Ilia II) بھی پیوٹن کے لیے دعا کرتے ہیں۔ ٹینا کا ماننا ہے کہ روس محض ایک ملک نہیں بلکہ ایک خدائی معجزہ ہے، جہاں پیوٹن کی قیادت میں ’تھرڈ روم‘ (Third Rome) کی نشاۃِ ثانیہ ہو رہی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنےکے اعلان کو مسترد…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مقامی سطح پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 30 ہزار ٹریکٹرز پر مشتمل چیف…