اردو نیوز اپڈیٹس

چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ان چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبوں میں کامیابی انتہائی اہمیت رکھتی ہے، امید ہے وقت کیساتھ سی پیک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا، سی پیک کے ثمرات پورے خطے میں پھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین انسداد دہشتگردی پر ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں، ترقی کی راہ میں مسائل ترقی کی رفتار تیز کرنے سے ختم کیے جا سکتے ہیں۔ جیانگ زائی ڈونگ نے کہا کہ تعاون میں مسائل پر باہمی تعاون کو مستحکم کرنے سے قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستانی عوام سی پیک کے تحت تعاون کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں کہا کہ پاکستانی حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے، اس کے باعث پاکستان کی معیشت میں بہتری ہوئی ہے۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی شرح نمو 2.6 فیصد بڑھی ہے، افراطِ زر میں بھی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، پاکستان کی ترقی کی شرح اور اسٹریٹجک صلاحیتوں میں بہت اضافہ ہوا، سی پیک ہمیشہ کی طرح دونوں ممالک کے رہنماؤں کی توجہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے ممالک کا دورہ کرتی رہتی ہیں، سی پیک دوسرے مرحلے کا اہم حصہ ترقی کی بنیاد کی مضبوطی اور رفتار میں تیزی لانا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

12 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

12 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

12 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

12 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

12 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

12 hours ago