اردو نیوز اپڈیٹس

چین پاکستان سیکیورٹی پارٹنرشپ کے قیام پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے اختتام پر پاکستان اور چین کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں ’نئے دور کی بین الاقوامی برادری‘ اور ’چین پاکستان سیکیورٹی پارٹنرشپ‘ کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق چین اور پاکستان نے دفاع، سلامتی اور انسداد دہشتگردی تعاون میں مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کردار پر زور دیا گیا ہے۔چین نے پاکستان کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کیلئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ اور عزم کا اظہار کیا ہے۔پاکستان اور چین نے سی پیک 2.0 کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ گوادر کو علاقائی رابطہ مرکز بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ خنجراب راہداری کو مزید فعال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کا مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت، خلائی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی میں اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ پاکستانی خلا بازوں کی چین میں تربیت اور پاکستانی خلا باز کی چینی اسپیس اسٹیشن میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔چین اور پاکستان نے معدنیات، توانائی، صنعتی پارکس اور زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔چین کی جانب سے پاکستان کیلئے 2025 تا 2029 تین ہزار تربیتی مواقع فراہم کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔ چین نے پاکستان کی معاشی بحالی اور ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کو سراہا ہے۔مشترکہ اعلامیے میں جنوبی ایشیا میں امن و استحکام اور تمام تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔چین نے مسئلہ کشمیر کو تاریخی تنازع قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت دہرائی ہے۔ چین نے پاکستان کے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں کردار اور کثیرالجہتی سفارتکاری کو بھی سراہا ہے۔چین نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار اور ’اسلام آباد مذاکرات‘ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاکستان اور چین نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کردار جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔مشترکہ اعلامیے میں دہشتگردی کے معاملے پر دہرے معیار کی مخالفت اور عالمی تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ پاکستان اور چین نے عالمی نظام میں یکطرفہ اقدامات کی مخالفت اور کثیر القطبی دنیا کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان نے ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت دہرائی اور تائیوان کو چین کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ماہرین کی رائے ہے کہ پاک چین تعلقات محض تاریخی نہیں بلکہ اب وہ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں اور ہمہ جہت شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ماہرین کی رائے ہے کہ یہ اعلامیہ پاک چین تعلقات کو ایک جدید شراکت داری کے طور پر دکھاتا ہے جو دونوں ممالک کے ٹیکنالوجی اور ترقی کی طرف بڑھتے ہوئے مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

چین دنیا کیلئے قابل تقلید ماڈل معاشی طاقت میں کوئی ثانی نہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین دنیا کے لیے قابل…

2 hours ago

عالمی اور علاقائی حالات جیسے بھی تبدیل ہوں پاک چین دوستی چٹان کی طرح مضبوط ہے چینی وزیر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات…

2 hours ago

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے مصدق ملک

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی…

2 hours ago

جن قوموں نے ظلم کیا اور ناشکری کی ان سےنعمتیں چھین لی گئیں خطبہ حج

پاکستان نیوز پوائنٹ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان…

2 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ : فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ریکارڈ…

3 hours ago

امریکا کو خطے میں فوجی اڈوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں ملے گی ایرانی سپریم لیڈر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا ہے…

3 hours ago