اردو نیوز اپڈیٹس

ڈھائی لاکھ افراد کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف زیادہ تر افغان شہری نکلے

پاکستان نیوز پوائنٹ
خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے شناختی کارڈ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں میں زیادہ تعداد افغان باشندوں کی نکلی۔ذرائع کے مطابق ملک میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہوگیا، جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغانی نادرا کے نشانے پر آگئے اور ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی گئی، سافٹ ویئر نے فیملی ٹری کی کمپوزیشن دیکھ کر مشکوک افراد کی نشاندہی کی، جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد افغان باشندوں کی نکلی۔ مذکورہ افغانیوں کو پشین، چمن اور کوئٹہ میں مقیم پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں شامل کیا گیا، شہریوں کی لاعلمی کی باعث بڑی تعداد میں غیرملکیوں کو فیملی ٹری میں ڈالا گیا، ایجنٹس نے بھاری رقوم کے عوض افغان باشندوں کو پاکستانی فیملی ٹری میں شامل کرایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈ خودکار طریقے سے بلاک ہونا بھی شروع ہوگئے ہیں اور تمام بلاک شدہ شناختی کارڈ رکھنے والوں کو نادرا دفتر جاکر تصدیق کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مقررہ مدت کے بعد تصدیق نہ کرانے والے شناختی کارڈز کو منسوخ کردیا جائے گا۔اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کی سربراہی میں آپریشن کیا گیا۔سرچ آپریشن میں ایس پی صدر زون ، ایس پی انڈسٹریل ایر یا زون ، ایس ڈی پی او شہزاد ٹاؤن سرکل اور دیگر پولیس افسران نے بھی حصہ لیا۔کیپٹل پولیس کے مطابق آپریشن سے قبل نفری کو آپریشن کے متعلق بریفنگ دی گئی، سرچ آپریشن کے دوران 221 افراد اور 65 دکانوں کو چیک کیا گیا۔سرچ آپریشن کے دوران 43 موٹر سائیکلوں اور 31 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ دوران سرچ آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم 69 افغانیوں کو تھانہ شفٹ کیا گیا، آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کو فنٹاسٹک وزیراعظم قرار دیدیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نئے لقب…

4 hours ago

مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان…

4 hours ago

ویزا پابندی ختم سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا قومی اقتصادی مشن شروع برآمدات 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اپنا پہلا قومی اقتصادی مشن ’’برآمدات میں تیزی، پیداوار، معیار،…

4 hours ago

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی فتنۃ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 9…

4 hours ago

افغانستان سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے آٹھ ڈرونز تباہ:سکیورٹی ذرائع

پاکستان نیوز پوائنٹ فواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے جدید اور الرٹ ائیر ڈیفنس سسٹم…

4 hours ago