پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جاتے ہوئے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں برادر ملکوں کے درمیان سفارتی (ڈپلومیٹک) اور سرکاری (آفیشل) پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزے کی شرط کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق تاریخی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کی تقریب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سائیڈ لائنز پر منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ان کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ایک اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ویزا استثنیٰ کے اس معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے۔ اس اہم پیش رفت کا اعلان نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سعودی وزیر خارجہ اور میرے بھائی شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ مل کر اس معاہدے کو حتمی شکل دینا دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق اس اقدام سے دونوں برادر ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کی آمدورفت، سرکاری دوروں اور ادارہ جاتی روابط کو انتہائی سہولت اور پزیرائی ملے گی۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ دوطرفہ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور عوامی سطح پر رابطوں کو وسعت دینے کی سمت میں ایک فیصلہ کن قدم ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نئے لقب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اپنا پہلا قومی اقتصادی مشن ’’برآمدات میں تیزی، پیداوار، معیار،…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 9…
پاکستان نیوز پوائنٹ فواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے جدید اور الرٹ ائیر ڈیفنس سسٹم…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں…