پاکستان نیوز پوائنٹ
فواجِ پاکستان اور پاک فضائیہ کے جدید اور الرٹ ائیر ڈیفنس سسٹم نے بروقت اور انتہائی پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے آٹھافغان ڈرونز کو تباہ کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح اس وقت پیش آیا، جب افغان طالبان رجیم کی جانب سے آٹھ نامعلوم ڈرونز نے پاکستانی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی. تاہم فضائی سرحدوں کے محافظوں نے خطرے کو فضا میں ہی شناخت کر کے تمام اہداف کو ہدف بنا کر تباہ کر دیا۔سیکیورٹی حکام کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ان آٹھ ڈرونز کو دو مختلف حصوں میں بانٹ کر ناکام بنایا گیا۔تباہ کیے گئے ڈرونز میں سے چار طورخم بارڈر سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں جبکہ باقی چار ڈرونز کو کوہاٹ سے متصل پہاڑی سلسلے میں نشانہ بنا کر گرایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کے ذریعے عوامی مقامات اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی، جسے ائیر ڈیفنس فورسز کی جانب سے فوری رسپانس نے ناکام بنا دیا۔عسکری ماہرین اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحد پار سے ہونے والی یہ دراندازی افغان طالبان حکومت کی جانب سے غیر قانونی عناصر اور دہشت گرد گروہوں کی براہ راست سرپرستی کا ثبوت ہے۔اس واقعے سے ایک روز قبل کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی طرف سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سرحد پار ان کے متعدد اہم دفاعی مورچوں اور ٹھکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پاک فضائیہ اپنے وطن کی سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مکمل تیار اور الرٹ ہیں
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو نئے لقب…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور مملکتِ سعودی عرب نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اپنا پہلا قومی اقتصادی مشن ’’برآمدات میں تیزی، پیداوار، معیار،…
پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 9…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں…