اردو نیوز اپڈیٹس

ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سستا پیٹرول کن شہریوں کو ملے گا؟ شزا فاطمہ نے شرائط بتادیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی صرف ان گاڑیوں کو ملے گی، جو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوامی مشکلات کے پیشِ نظر پیر سے شروع ہونے والے ریلیف پیکیج کا آغاز وقت سے پہلے ہی کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے سبسڈی کی منتقلی کا عمل گزشتہ رات سے باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوام کے لیے بڑے ریلیف اقدامات کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے اس حوالے سے اہم تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ریلیف کے حصول کے لیے کچھ شرائط لازمی قرار دی گئی ہیں۔شزا فاطمہ نے واضح کیا ہے کہ ایندھن پر سبسڈی صرف ان گاڑیوں کو ملے گی جو ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ہیں. غیر رجسٹرڈ یا نامکمل کاغذات والی گاڑیوں کو اس پروگرام سے نکال دیا گیا ہے تاکہ حقداروں تک ریلیف پہنچ سکے۔تمام صوبائی حکومتوں نے اپنی رجسٹرڈ گاڑیوں کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو فراہم کر دیا ہے. تاکہ ادائیگیوں کا عمل شفاف بنایا جا سکے، اس پورے عمل کی نگرانی وزیراعظم خود کر رہے ہیں، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی روزانہ تین بار رپورٹ وصول کرتی ہے۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل مالکان کے لیے 100 روپے فی لیٹر کی خطیر سبسڈی متعارف کرائی گئی ہے. گزشتہ تین ہفتوں میں قیمتیں نہ بڑھانے کے لیے حکومت نے 129 ارب روپے خرچ کیے .تاکہ عوام کو اضافی بوجھ سے بچایا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ آپریٹرز کے لیے بھی خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے…

2 hours ago

بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان…

2 hours ago

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی…

2 hours ago

ٹرمپ کی نئی دھمکی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو تباہ کر دیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے…

2 hours ago

دھمکی دینے والے یاد رکھیں اسکا درد پورے خطے میں محسوس کیا جائے گا ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا الٹی میٹم مسترد کردیا۔ترجمان ایرانی…

2 hours ago

اسرائیل کی ایک بار پھر ایرانی قائدین کو قتل کرنے کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایک بار پھر اس دھمکی کو دہرایا…

2 hours ago