اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر کی بچت کیلئے ماحول دوست گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کو الیکٹرک وہیکلز فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں.الیکٹرک گاڑیوں کی وجہ سےقیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔اسلام آباد پولیس نے ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کو اپنایا، اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سےماحول دوست گاڑیوں کااستعمال خوش آئند ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر مسلسل بڑھ رہی ہیں،امید ہے ملک بھر میں منصوبے کی تقلید کی جائےگی۔تقریب میں شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ پہلے مرحلے میں15الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں.اسلام آباد ٹریفک پولیس کو55الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی.چند ماہ پہلےہی ان برقی گاڑیوں کی خریداری کاآغاز کر دیا گیا تھا۔ٹریفک کی روانی بہتربنانےکیلئے یہ گاڑیاں شہرکی اہم شاہراہوں پرموجودرہیں گی،مکمل چارجنگ پرایک برقی گاڑی 350سے400 کلومیٹرتک فاصلہ طےکرسکتی ہے۔تیزترین چارجنگ کیلئے60 سے90منٹ جبکہ عام چارجنگ کیلئے6سے8گھنٹےدرکارہوں گے.پیٹرول گاڑیوں کےمقابلےمیں فی برقی گاڑی ماہانہ5لاکھ 50 ہزار روپے کی بچت ہوگی۔برقی گاڑیاں 13سے14ماہ کےقلیل عرصےمیں اپنی خریداری کی لاگت پوری کر لیں گی.جلد مزید15الیکٹرک وہیکلزاسلام آبادٹریفک پولیس کےفلیٹ میں شامل کر دی جائیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا وزیراعظم کی سعودی ائیرپورٹس پر حملوں کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی…

20 hours ago

مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا ترجمان پاک فوج

پاکستان نیوز پوائنٹ افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے…

20 hours ago

سعودی عرب پر حملے پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہیں ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب…

20 hours ago

فیصل کریم کنڈی کا سہیل آفریدی کو مستعفی ہونے کا مشورہ لانگ مارچ پر تنقید

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا. لانگ…

20 hours ago

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 7 خوارج ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات…

20 hours ago

ٹرمپ کا وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ امریکا 3…

20 hours ago