اردو نیوز اپڈیٹس

کراچی کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی جبکہ باقی ملک کے لیے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی جبکہ باقی ملک کے لیے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ، الگ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 99 پیسے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے. کراچی کے صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملے گا۔مزید کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے لیے بجلی مارچ 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی. مگر کراچی والوں کو مکمل ریلیف نہیں مل سکا۔نیپرا کی جانب سے جاری دوسرے نوٹیفکیشن کے مطابق باقی ملک کے لیے بجلی 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ملک کے لیے اپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔صارفین سے یہ اضافی وصولیاں جون کے بلوں میں کی جائیں گی. سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ…

11 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران…

11 hours ago

پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ سی…

11 hours ago

پشاور ہائیکورٹ نے بجلی کے بل میں ٹیکسز کی وصولی کو معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ عدالت نے بجلی کے بل میں بغیر تفصیل کے ٹیکسز کی وصولی…

11 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ…

11 hours ago

برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے…

11 hours ago