اردو نیوز اپڈیٹس

کسی صورت ایران امریکا جنگ میں شامل نہیں ہوں گے برطانوی وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ برطانیہ ایران سے متعلق جاری تنازع میں براہ راست شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی مشرقِ وسطیٰ میں فوج تعینات کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ جلد ختم نہ ہوئی تو عالمی اور برطانوی معیشت کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔کیئر اسٹارمر نے بدھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کے اثرات اگلی نسلوں پر بھی مرتب ہوں گے۔ اس صورت حال میں برطانیہ کے طویل مدتی مفادات کا تقاضا ہے کہ وہ یورپی اتحادیوں کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط کرے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیئر اسٹارمر کو ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ٹرمپ نے انہیں بزدل قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ونسٹن چرچل نہیں ہیں۔ٹرمپ کی تنقید کے جواب میں کیئر اسٹارمر نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی دباؤ میں آ کر برطانیہ کو جنگ میں نہیں جھونکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ یورپ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر ہے اور بریگزٹ کے باعث ہونے والے گہرے نقصان کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ برطانیہ کی جنگ نہیں ہے اور نہ ہی برطانیہ کا اس سے کوئی تعلق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کو محفوظ رکھنا اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک مستحکم مستقبل یقینی بنانا ہے۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور سفارتی سطح پر امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں، تاہم واضح کیا کہ برطانیہ کسی بھی فوجی کارروائی میں شامل نہیں ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ اس ہفتے اتحادی ممالک کے اہم اجلاسوں کی میزبانی کرے گا، جن کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم بحری راستے کو کھلوانے کی کوششوں میں 35 ممالک ان کے ساتھ ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان اور آرمینیا نے دوطرفہ تعلقات میں نیا باب رقم کیا ہے صدر مملکت کا یوم آزادی پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آرمینیا کے 35ویں یوم آزادی…

10 hours ago

نئے سکولوں کو صرف عمارتیں نہیں تعلیم سماجی ترقی کا مراکز بنایا جائیگا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے سکولوں کو صرف…

10 hours ago

اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر محمود غزنوی وفاق اپنا دفاع کرے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیردفاع خواجہ آصف نے جنید اکبر کے بیان پر ردعمل میں کہا…

10 hours ago

پُرامن لوگ کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد آنے نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی…

10 hours ago

سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کارروائیاں کرکے 37 خوارج کو ہلاک کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اور افغانستان سے ملحقہ…

10 hours ago

سکیورٹی فورسز کا پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 4 دہشت گرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، فتنہ الہندوستان کے مزید…

10 hours ago